دبئی: دبئی میں جشنِ بہاراں کے موقعے پر مکی ماؤس کا ایک ماڈل پھولوں اور پودوں سے تیار کیا گیا ہے جسے اپنی نوعیت کا سب سے بلند ’مجسمہ گل‘ کہا جاسکتا ہے۔
اس ماڈل کی تیاری میں ایک لاکھ سے زائد پودے اور پھول استعمال ہوئے ہیں جنہیں بڑی مہارت سے مکی ماؤس کی صورت میں ڈھالا گیا ہے۔ اس سال ڈزنی کا یہ مشہور کردار 90 سال کا ہوگیا ہے اور اسی کی یاد میں دبئی مراکل گارڈن میں یہ ماڈل رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ دنیا بھر میں ڈزنی کا سب سے بڑا ماڈل بھی ہے۔
اس ماڈل کی تیاری میں پہلے لوہے کا ڈھانچہ بنایا گیا جس پر کنکریٹ ڈالا گیا ہے۔ بعد ازاں اس پر پھول اور سبزہ اگایا گیا ہے۔ ماڈل کی مجموعی بلندی 18 میٹر اور وزن 35 ٹن کے لگ بھگ ہے۔ اسے 100 ماہرین نے 45 دن کی شب و روز کی محنت سے تیار کیا ہے۔ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نومبر تک اس باغیچے میں ڈزنی کے مزید 6 کردار شامل کیے جائیں گے۔
مراکل گارڈن سے وابستہ انجینئر عبدالناصر رحل نے بتایا کہ اسے ڈیزائنرز نے بہت احتیاط سے ڈیزائن کیا ہے جس کی تیاری میں خوبصورت اور دیدہ زیب پھول استعمال کیے گئے ہیں۔ فولادی ڈھانچے کا وزن 7 ٹن ہے اور اس میں 50 ٹن سیمنٹ ڈالا گیا ہے۔
The post دبئی میں ایک لاکھ پھولوں اور پودوں سے بنا مکی ماؤس ماڈل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GS0nXs
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.