Wednesday, 30 May 2018

گھر کے کونے کونے میں روشنی پہنچانے والے دھوپ روبوٹ

سان تیاگو: ہم چالاک انسان کےلیے لفظ کائیاں استعمال کرتے ہیں لیکن کائیا ایک روبوٹ کا نام ہے جو آپ کے گھر کے کونے کونے کو قدرتی دھوپ سے روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خوبصورت روبوٹ کائیا کی پیداوار شروع ہوچکی ہے اور اس کی صورت ڈش انٹینا سے ملتی جلتی ہے۔ اسے جہاں بھی دھوپ ملتی ہے اس کا خاص ریفلیکٹر اسے گھر کے اندر مطلوبہ جگہ پر بھیجتا ہے اور گھر کا وہ حصہ سورج کی قدرتی روشنی میں روشن ہوجاتا ہے۔

اس کا خاص نظام جانتا ہے کہ کس جگہ اندھیرا ہے اور کہاں کہاں روشنی ڈالنی ہے اور پورے دن سورج کے لحاظ سے خود کو تبدیل کرتے ہوئے روبوٹ گھر کے اندھیرے حصوں کو روشن کرتا رہتا ہے۔ روبوٹ کو عمارتوں، کارخانوں اور دفاتر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آپ کو اتنا کرنا ہوگا کہ گھر کے اندر یا باہر کسی بھی مقام پر دھوپ کی ایک کرن یا روشنی کا دھبہ اسے دکھادیں اور یہ خود اپنے آپ کو اس لحاظ سے منظم کرتے ہوئے مطلوبہ جگہ پر روشنی بھیجنے لگتا ہے۔ اسے چلانے کےلیے کسی بجلی اور چارجنگ کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ خود سورج سے توانائی لیتا رہتا ہے۔

جدید رہن سہن نے ہمارے گھروں کو تاریک بنادیا ہے اور مصنوعی روشنی میں جی رہے ہیں۔ دھوپ گھر کے جراثیم تباہ کرتی ہے اور قدرتی اینٹی بیکٹیریا بھی ہے۔ اسی طرح خود ہمیں بھی دھوپ اور دن کی روشنی درکار ہوتی ہے جس کا حل کائیا کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ گھریلوخواتین میں سیروٹونن اور وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

کائیا کو کسی بھی کھمبے، دیوار، بالکونی اور دیگر اشیا پر نصب کیا جاسکتا ہے۔ اگر گھر بڑا ہے تو چھوٹے چھوٹے تین روبوٹ مل کر یہ کام انجام دیتےہیں۔ اس کا کام محض یہ ہوتا ہے کہ وہ ایک جانب سے سورج کی شعاع کو دوسری جانب مرکوز کرتا ہے۔

اس روبوٹ کی قیمت پاکستانی 23 ہزار روپے ہے۔

The post گھر کے کونے کونے میں روشنی پہنچانے والے دھوپ روبوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2svfxML
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.