کراچی: کراچی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ اگلے 3 روز کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے نئے سلسلے کے تحت کراچی میں بارشوں کا کوئی امکان موجود نہیں ہے تاہم اگلے چند روز کے دوران شہرکا مطلع حسب سابق ابر آلود رہے گا جبکہ درجہ حرارت متوازن رہنے کا امکان ہے، مون سون کا دورانیہ اگلے ماہ ستمبر کے وسط یا اختتام تک رہے گا تاہم ستمبر میں شہر میں بارش کے امکانات انتہائی کم ہوجاتے ہیں پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری رہا، گزشتہ روز سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائوںکی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر سے جاری پیش گوئی کہ مطابق اگلے3 روز کے دوران شہر کا موسم معتدل رہ سکتا ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
The post رواں ہفتے مون سون بارشوں کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vp3bYF
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.