Tuesday, 7 August 2018

خواتین ووٹرز کے کم ٹرن آوٴٹ پر پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

 اسلام آباد: شانگلہ میں خواتین ووٹرز کے کم ٹرن آوٴٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختون خوا کے علاقے شانگلہ میں خواتین ووٹرز کے کم ٹرن آوٴٹ کے باعث امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے پی کے 23 شانگلہ میں خواتین ووٹرز کے 10 فیصد سے کم ٹرن آوٴٹ کے معاملہ کی سماعت کی۔

درخواست گزار اور کامیاب امیدوار دونوں کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن جیتنے والے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے اس سے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

پی کے 23 شانگلہ سے تحریک انصاف کے شوکت علی کامیاب ہوئے ہیں۔ اس حلقے میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد 86 ہزار 698 ہے لیکن الیکشن میں صرف ساڑھے 3 ہزار خواتین نے ووٹ ڈالے۔ جبکہ تقریبا ایک لاکھ 14 ہزار مرد ووٹرز میں سے 66 ہزار نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ مجموعی ٹرن آؤٹ 34 فیصد رہا۔

The post خواتین ووٹرز کے کم ٹرن آوٴٹ پر پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Oe3UTo
via IFTTT

Related Posts:

  • خوابوں کی تعبیر میٹھے آڑو کھانا زہرہ بیگم، ملتان خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے شوہر دفتر سے واپسی پر کچھ چیزیں لے کر آتے ہیں اور جلدی سے ریفریجریٹر میں رکھ دیتے ہیں۔ پھر وہ کپڑے بدل کر کھانے کی میز پر آتے ہیں۔ ہم سب میاں بیوی اور… Read More
  • پان کا رشتہ، بڑا ہی پیارا ہےسندھ اسمبلی میں جب صوبائی وزیر قانون کو پان کا شوق پورا کرنے پر جھاڑ پلا کر باہر کی راہ دکھائی گئی تو سوچا کہ کیوں نہ پان اور اس پر وقت، پیسہ اور جان نچھاور کرنے والوں کے بارے میں لکھا جائے۔ سیاست سے لگاؤ صرف صحافت تک ہے، باق… Read More
  • سنی نے جونیئر سنی لیون متعارف کرادی Read More
  • Two held for murdering Chinese national in Karachi KARACHI: The Counter Terrorism Department (CTD) of Sindh police claimed to have arrested two suspects allegedly involved in the murder of a Chinese national during a raid on Saturday night. A CTD official said the raid was … Read More
  • Saudi body appears to retract call to end gender segregation RIYADH: A Saudi body seems to have backtracked on a new initiative calling to end prayer-time store closures and gender segregation in public places – potentially divisive reforms for the deeply conservative kingdom. Arabic… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.