Monday, 27 August 2018

صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

 اسلام آباد: صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک پریزائیڈنگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ اورچاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ افسران ہیں۔

پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، ان کے ہمراہ خورشید شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ تھے۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ میں عارف علوی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر تمام اپوزیشن جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

The post صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MvvGOV
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.