لاہور: پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر مٹھائی کا تبادلہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز، پاکستان رینجرز پنجاب اور بارڈرسیکیورٹی فورس انڈیا کے مابین ایک دوسرے کے قومی اورمذہبی تہواروں پر روایتی طور پر مٹھائی کے تحفوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر بھی دونوں فورسز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔
واضح رہے کہ ماضی میں سرحدی کشیدگی کی وجہ سے کئی مواقعوں پر دونوں فورسزکے مابین مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوسکا تھا۔
The post پاکستان کے یوم آزادی پر پاک بھارت سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P5s7wz
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.