کراچی: عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی سینماؤں میں تین پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔
بڑی عید پر مقامی سینماؤں میں بڑی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن میں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘، حمزہ علی عباسی اوراحد رضامیر کی ’’پرواز ہے جنون‘‘اورفہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘شامل ہے۔
جوانی پھر نہیں آنی 2
اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی، ماورا حسین، کبریٰ خان، عظمیٰ خان جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘عیدالاضحیٰ پر سینما کی زینت بنے گی۔ یہ فلم 2015 میں ریلیز ہوئی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘کا سیکوئل ہے جس کی شاندار کامیابی کے بعد ہدایت کار ندیم بیگ نے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔ فلم کا ٹریلر پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکا ہے۔
لوڈویڈنگ
عید الاضحیٰ پر دوسری بڑی فلم ’’لوڈویڈنگ‘‘ریلیز ہورہی ہے، جس میں اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑنے کے لیے تیار ہے۔ نبیل قریشی کی ہدایت میں بننے والی فلم’’لوڈویڈنگ‘‘کی کہانی پنجابی لڑکے راجا(فہد مصطفیٰ)اور میرب(مہوش حیات)کے درمیان محبت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا ٹریلر اور گانے پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ شائقین شدت سے اس فلم کا انتظار کررہے ہیں۔
پرواز ہے جنون
فلمی شائقین جس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں وہ نامور اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضامیر اور ہانیہ عامر کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ ہے۔ اس فلم میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کا کردار نبھارہے ہیں فلم میں ان تینوں کرداروں کے درمیان لو ٹرئی اینگل دکھایا گیا ہے۔ فلم’’پرواز ہے جنون‘‘میں پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیاگیاہے۔
The post عید الاضحیٰ پر مقامی سینما میں پاکستانی فلموں کا راج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N8iV9d
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.