Saturday, 22 September 2018

چکوال میں مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

چکوال: ضلع کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چکوال کی ضلع کچہری کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نواحی گاؤں میرا تھر سے ہے جو ایک مقدمے کی پیروی کے لئے عدالت آئے تھے اور تمام افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔

The post چکوال میں مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2znE7DA
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.