لاہور: پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اور قصور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
The post لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MSltY1
via IFTTT






0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.