Saturday, 22 September 2018

وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ اہم رہنماؤں اور شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، خطے کی صورت حال اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو نیو یارک ہی میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات کرنا تھی تاہم بھارت مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کا بہانہ بنا کر ملاقات طے کرکے مُکر گیا۔

The post وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xyIn1T
via IFTTT

Related Posts:

  • ہنسی مذاق کی حدودمعاشرتی و اجتماعی زندگی کے تقریباً تمام ہی شعبوں میں باہمی رنجش اور رقابت کا کھیل جاری رہتا ہے، کبھی کسی نے کوئی عیب اُچھال دیا، کوئی جملہ کَس دیا، یا لوگوں کے سامنے ذلیل کردیا اور مجمع نے ایک زوردار قہقہہ لگا دیا تو اِس سے ف… Read More
  • چیئرمین نیب کا معاملہ چھوٹا نہیں بلکہ بہت سنگین ہے، نواز شریف اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کیوں کہ یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بہت سنگین ہے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق و… Read More
  • خود کو مفلسی سے بچائیےکسی بھی چیز کو بناتے وقت انسان کے ذہن میں ایک مقصد ہوتا ہے۔ چھوٹی اور معمولی سی چیز بھی بغیر کسی مقصد کے نہیں بنائی جاتی۔ شان دار اور مضبوط عمارتیں بنائی جاتی ہیں تاکہ اس میں رہا جاسکے، لباس بنائے جاتے ہیں تاکہ پہننے اوڑھنے ک… Read More
  • خاتمہ بالخیر مگر کیسے۔۔۔!حضرت علی کرم اﷲ وجہہ نے فرمایا: ’’ دنیا ساری کی ساری جہالت ہے سوائے علمی مقامات کے، علم سارے کا سارا گفتار ہے سوائے اُس کے جس پر عمل کِیا جائے، عمل سارے کا سارا رِیا ہے سوائے اُس کے جو اِخلاص کے ساتھ انجام دیا جائے اور اِخلاص… Read More
  • رزق  ِحلال کی فضیلت اور برکاتحضرت مقدامؓ سے مروی ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا: ’’ اُس کھانے سے بہتر کوئی کھانا نہیں جس کو کسی نے اپنے ہاتھوں سے کام کرکے حاصل کیا ہے، اور بے شک اﷲ کے نبی داؤدؑ اپنی دست کاری سے کھاتے تھے۔‘‘ (بخاری) حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہ… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.