Sunday, 23 September 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

 سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ اس دوران بھارتی فوج نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

یومِ عاشور کے موقع پر بھی قابض فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا تھا جب کہ اس سے قبل ضلع کلگام میں فائرنگ کرکے 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 6 نوجوانوں کو شہید کردیا

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ ہفتوں کے دوران  20 سے زائد شہریوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MW8Lrn
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.