ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کےآگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم’’لوراتری‘‘کانام تبدیل کردیا۔
سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘ابتدا ہی سے اپنے نام کے باعث مشکلات میں گھری ہوئی ہے، چند روز قبل بھارتی ریاست بہار کی مقامی عدالت نے فلم کے نام کی وجہ سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سلمان خان، فلم کے ہیرو آیوش شرما سمیت سات افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان پرہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج
دوسری جانب ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشاد کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سینما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دی تھی، انتہا پسند ہندوؤں کے مسلسل دباؤ پر بالآخر سلمان خان نے ہار مان لی اور فلم کانام ’’لوراتری‘‘سے تبدیل کرکے’’لو یاتری‘‘کردیا۔
سلمان خان نے فلم کے نام کی تبدیلی کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ یہ اسپیلنگ کی غلطی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ لفظ ’’لوراتری‘‘ ہندوؤں کےمذہبی تہوار’’نوراتری‘‘سے لیاگیا تھا۔ فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
The post سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2I6Yx6y
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.