سری نگر: بھارتی مظالم اور 14 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز مکمل بند ہیں۔ گزشتہ روز بھارت کی قابض فورسز نے مقبوضہ وادی میں کارروائی کرتے ہوئے 14 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ جبکہ احتجاجی مظاہروں پر تشدد اور فائرنگ کے نتیجے میں 50 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ حریت قیادت کی اپیل پر تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں۔بھارتی انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج روکنے کے لئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کررکھی ہے۔ جبکہ خاردار تاریں لگا کر راستے بند کردئیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں جموں میں راجوڑی کے علاقے سندربنی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی فائرنگ سے بھارت کے نیم فوجی دستے کا ایک اہلکار مارا گیا۔
The post مقبوضہ کشمیر میں 14 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CyWtUu
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.