Monday, 8 October 2018

حب ڈیم سے فراہمی آب بند، ضلع غربی میں پانی کا شدید بحران

 کراچی:  حب ڈیم ڈیڈ لیول پر آنے سے کراچی شہر کو پا نی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

کر اچی میں پانی کا بحران مز ید شدت اختیا رکرگیا ہے، دھابیجی اور پیپری پمپنگ اسٹیشنوں سے پانی کی فر اہمی شدید متاثر ہے، ضلع غربی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی، شہری مہنگے دامو ں واٹرٹینکر خریدنے پر مجبور ہوگئے، قلت آب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کے لیے واٹر بورڈ کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کرسکا محکمہ بلک کے افسر نے شہر کے مختلف مقامات پر غیرقانونی کنکشن دیدیے۔

محکمہ بلک کی جانب سے شہر میں پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین شکل اختیار کررہا ہے، ضلع غربی کے لاکھوں مکینوں کیلیے بر ی خبر ہے کہ حب ڈیم سے پانی کی فراہمی نہ ہو نے کے بر ابر رہ گئی ہے اگر بارشیں نہ ہوئیں تو اگلے سال اپریل اور مئی میں پانی کا بحران اپنی آخری حد تک پہنچ جائے گا، کراچی میں دھابیجی اور پیپری پمپمنگ اسٹیشنوں سے بھی پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پا نی کی فر اہمی مکمل طو ر پر بند ہے اور شہری مشکل صورتحال سے دوچار ہیں ، قلت آب سے متاثرہ علاقوں کے مکین مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید رہے ہیں، شہر میں جاری پانی کے بحران میں ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے اعلیٰ افسران کی غفلت اور لاپروائی بھی شامل ہے ، واٹربورڈ کے محکمہ بلک کی جانب سے شہر میں پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری پانی کے بحران میں واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہیں۔

محکمہ بلک کے افسر ظفر پلیچو کی ایما پر شہر کے مختلف مقامات پر غیرقانونی کنکشن فراہم کیے گئے ہیں جہاں سے لاکھوں گیلن پانی غیرقانونی طریقے سے حاصل کیا جارہا ہے، ذرا ئع نے بتایا ہے کہ شہر کے مختلف علاقے جن میں کورنگی ، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، پی آ ئی بی کالونی، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فر اہمی شدید متاثر ہے جبکہ ضلع غربی میں قلت آب تشویشناک صورت اختیار کرگئی ہے۔

ضلع غربی کو حب ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا تھا لیکن حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آنے کے بعد حب ڈیم سے ضلع غربی کو پانی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ضلع غربی کے متاثرہ علاقوں میں بلدیہ ٹاؤن، سعیدآباد، اورنگی ٹاؤن، پہاڑگنج سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی کئی دن سے بند ہے، پانی کے اس شدید بحران کے دوران ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کی جانب سے قلت آب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کے لیے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی ہے۔

The post حب ڈیم سے فراہمی آب بند، ضلع غربی میں پانی کا شدید بحران appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IH8HeA
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.