Sunday, 21 October 2018

ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون گرفتار

اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پولیس اہلکار نے بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی روکی تو اس میں سوار خاتون نے نا صرف پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی بلکہ کسی بڑے سے بات کروا کر چلی بھی گئی۔

وڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تفتیشی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں ہے اور ہر کوئی قانون کے تابع ہے، اسلام آباد پولیس ہمارا اپنا ادارہ ہے اور جو لوگ فرض شناسی سے کام کر رہے ہیں حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی ڈپلومیٹک انکلیو لے جانے والی خاتون کوگرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار خاتون کی شناخت ڈاکٹر شہلاء کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں رات گئے ڈی ایچ اے فیز ٹو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ خاتون کو تھانہ وومن منتقل کیا گیا ہے۔

The post ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2q2FFxr
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.