ابو ظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنج اور مچل اسٹارک نے نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 282 رنز کے جواب میں بیٹنگ شروع کی تو محمد عباس کی نپی تلی بالنگ کے باعث کینگروز کے 2 کھلاڑی صرف 20 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
کھیل کے پہلے روز آسٹریلین اسپنر ناتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی آدھی ٹیم کو صرف 57 رنز پر پویلین بھیج دیا تھا تاہم کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94،94 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں یاسر شاہ 28 اور اظہر علی 15 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 4، لیبسچگنی نے 3 ، مچل مارش اور مچل اسٹاک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے میچ ڈرا کرکے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔
The post ابوظہبی ٹیسٹ دوسرا دن؛ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RPfl6G
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.