نیو یارک: ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان پائیدارترقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کررہا ہے۔
نیویارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے، موجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں، ہم گلوبل شراکت داری اورتعاون کے فروغ میں کشیدگی کی صورتحال دیکھ رہے ہیں جب کہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وسائل کی دستیابی اورباہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستا ن پائیدارترقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کررہا ہے، حکومت پاکستان نے اگلے تین سال میں 10 ارب پودے لگانے کا عزم کررکھا ہے اورپاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات عالمی ترقیاتی ایجنڈے سے منسلک ہیں۔
The post پاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات عالمی ترقیاتی ایجنڈے سے منسلک ہیں، ملیحہ لودھی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ErvXih
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.