ممبئی: سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اپنے والد اوربہن سارہ کی طرح بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کی تیاریوں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن‘‘میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بڑے بیٹے ابراہیم کے مستقبل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ابراہیم کی خواہش ہے کہ وہ بھی ایک دن میرے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں کیریئربنائے۔
سیف علی خان نے اسٹارز کے بچوں کے فلمی دنیا میں انٹری سے متعلق کہا کہ ہر کوئی فلموں میں انٹری دینے کی منصوبہ بندی کرتاہے انہیں لگتا ہے کہ یہ بہت آسان ہے لیکن میں نے ابراہیم کو کہا ہے کہ تم فلم انڈسٹری کو بہت سنجیدگی سے لینا کیونکہ بہت کم لوگ ہیں جو اس فیلڈ میں مقام بناتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی سیف نے کہا میں امید کرتاہوں کہ ابراہیم کوئی اور اچھی ملازمت تلاش کرکے خوش رہے میں بطور والد اس کے لیے فکر مندرہتاہوں اور وہ مستقبل میں جوبھی فیصلہ کرے گا میں ہمیشہ اس کا ساتھ دوں گا۔
سیف نے اپنی بیٹی سارہ سے متعلق کہا کہ سارہ بہت نرم دل اور سادہ لڑکی ہے مجھے اس کا والد ہونے پر فخر ہے۔
The post سیف علی خان کا بیٹا ابراہیم بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PeXBmG
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.