Tuesday, 16 October 2018

سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ، عملے کے تمام افراد ہلاک

ریاض: سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں سعودی فوج کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقے میں سعودی فوج کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ، عملے کے تمام افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yig4oY
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.