سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج 9 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چند نامعلوم افراد کی جانب سے قابض فوج کے کیمپ پر گرنیڈ پھینکا گیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فردوسہ اختر نامی خاتون بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں تین روز کے دوران شہادتوں کی تعداد 9 ہوگئی
اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں جب کہ وہ 5 ماہ کی حاملہ تھیں۔
The post مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے حاملہ خاتون کو شہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yQEF3t
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.