ابوظہبی: آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ انجری کے شکار ہوگئے جس کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مزاحمت کرنے والے آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہ آسکے اور ان کی جگہ شان مارش نے ایرون فنچ کے ہمراہ اننگز کا آغاز کیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان خواجہ تیسرے روز کا کھیل شروع ہونے سے قبل فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ اسی روز کروائے جانے والے سکین میں یہ بات سامنے آئی کہ انہیں آپریشن کروانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے تاہم آسٹریلیا واپسی پر سرجن اس کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ عثمان خواجہ کی بھارت کے خلاف دسمبر میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا امکان معدوم ہوتا نظر آرہا ہے۔
The post ابوظہبی ٹسیٹ میں آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ انجرڈ، بیٹنگ کیلیے نہ آسکے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2S0KBQk
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.