Monday, 22 October 2018

فواد چوہدری نے وزرا کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی تردید کردی

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزرا کے خلاف تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزرا کے خلاف تحقیقات کی خبرمیں حقیقت نہیں ہے، وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف نا تو کوئی بات کی اور نہ ہی تحقیقات کاحکم دیا، انہوں نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا 3 وزرا کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم

گزشتہ ہفتے کابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کو کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اپنے 3 وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

The post فواد چوہدری نے وزرا کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی تردید کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jajuy3
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.