Wednesday, 17 October 2018

نیب نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں پہنچادیا

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں پہنچادیا ہے اور وہ بطور اپوزیشن لیڈر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حکم پر شہباز شریف کو لاہور سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد منتقل کیا۔  شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچا کر سارجنٹ ایٹ آرمز (اسمبلی کے مسلح سیکورٹی اہلکار) کے حوالہ کردیا گیا جو سارا وقت ان کے ساتھ رہے گا اور سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

ن لیگ کے اراکان پارلیمنٹ شہباز شریف سے ملاقات کے لیے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں پہنچے تاہم سیکیورٹی نے اندر جانے سے روک دیا۔ ملاقات کی اجازت ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور مسلم لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔

آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن کے مطالبے پر آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف بھی شریک ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اراکین بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

The post نیب نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں پہنچادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QVtEp0
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.