Friday, 19 October 2018

نیوزی لینڈ کے مارٹن کپٹل پاکستان کیخلاف سیریز سے آؤٹ

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن کپٹل پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے خلاف سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت دھچکا لگا ہے، نیوزی لیںڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز  مارٹن گپٹل پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، وہ پنڈلی کی انجری کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے۔

تجربہ کار پہلے کیربین پرئمیر ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے، اس تکلیف سے نجات پائی تھی کہ اب انہیں پنڈلی میں درد شروع ہوگیا ہے، ڈاکٹرز نے مارٹن گیپٹل کو 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 32 سالہ گیپٹل اب تک 75 ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو سنچریوں کی مدد سے 2 ہزار 271 رنز بناچکے ہیں اور پاکستان کے خلاف ہر سیریز میں ان کا شاندار ریکارڈ رہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز اکتیس اکتوبر،دو نومبر اور چار نومبر کو شیڈول ہیں۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز سات نومبر سے کھیلی جاے گی۔

The post نیوزی لینڈ کے مارٹن کپٹل پاکستان کیخلاف سیریز سے آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EtZ6Jt
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.