Monday, 22 October 2018

نواز شریف اور یوسف گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات

 اسلام آباد: بدعنوانی کے الزام میں نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی۔ سابق وزرائے اعظم نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چار وزیراعظم تو عدالتوں میں پیش ہو چکے، اب پانچواں بھی آئے گا۔ یوسف رضا گیلانی کی بات پر نواز شریف مسکراتے رہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے، ہم کئی سال سے نیب کورٹ آ رہے ہیں، نیب کا ادارہ با اختیار اور آزاد ہونا چاہئے، وزیراعظم کو نہیں کہنا چاہئے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا، احتساب ہونا چاہئے مگر احتساب کا ادارہ آزاد ہونا چاہئے، 10 سال میں نے جیل مینول کے مطابق جیل کاٹی، فیصلے میرے حق میں ہوئے تو میرے 10 سالوں کا جواب کون دے گا، مجھے باعزت بری کیا گیا تو میں وزیراعظم بن گیا۔

یوسف رضا گیلانی اشتہاری مہم کے لیے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے مقدمے میں جب کہ نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمے کی کارروائی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 23 نومبرتک ملتوی کردی۔

The post نواز شریف اور یوسف گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2S8r1lh
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.