Thursday, 25 October 2018

نک جونز نے پریانکا کے لیے خوابوں کا گھر خرید لیا

ممبئی: امریکی گلوکار نک جونز نے اپنی ہونے والی بیوی پریانکا چوپڑا کے لیے خوبصورت اور پر آسائش گھر خرید لیا جس میں دونوں شادی کے بعد رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نک جونز نے اپنی ہونے والی بیوی پریانکا چوپڑا کے لیے امریکی ریاست لاس اینجلس کے خوبصورت علاقے بیورلے ہلز میں خوبصورت اور پُرآسائش محل نما گھر خریدا ہے۔

5 بیڈرومز پر مشتمل اس خوبصورت گھر میں ایک شاندار سوئمنگ پول بھی ہے، گھر کا کل رقبہ 4 ہزار 129 مربع فٹ ہے جب کہ اس مہنگے ترین گھر کی قیمت 65 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونز نے یہ خوبصورت گھر پریانکا کو شادی کی پیشکش کرنے سے چند ماہ قبل ہی خریدا تھا اور اب وہ دونوں شادی کے بعد اسی گھر میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ دپیکا رنویر اور کپل شرما کے بعد پریانکا چوپڑا اور نک جونز شادی کے بندھن میں بندھیں گے دونوں کی شادی بھارتی ریاست جودھ پور میں دسمبر کے  آخری ہفتے میں ہوگی اور تقریب میں 200 مہمانوں کو مدعو کیاجائے گا۔

The post نک جونز نے پریانکا کے لیے خوابوں کا گھر خرید لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OP9aSc
via IFTTT

Related Posts:

  • 4,610 cops withdrawn from security of non-entitled persons in PunjabLAHORE: The Supreme Court was told on Saturday that 4,610 police officials had been withdrawn from security duty of non-entitled individuals. Inspector General of Police (IGP) Punjab Arif Nawaz Khan made the statement before … Read More
  • سمادھ بھائی وستی رامپنجاب میں مغلوں کی گرتی ہوئی سرکار اور سکھوں کی بڑھتی ہوئے طاقت کے وقت میں بھائی وستی رام اور ان کا خاندان شہر لاہور میں انتہائی معتبر اور عزت دار مانا جاتا تھا۔ ان کے خاندان کی عزت کا یہ سلسلہ سکھ عہد کے بعد انگریز عہد میں ب… Read More
  • بُک شیلفنام… سیرت میرے حضورﷺ کی مولف… مرزا محمد نوازبیگ قیمت…999روپے ناشر… بک کارنر، جہلم رسول مہربانﷺ کی سیرت مبارکہ پر گزشتہ  ساڑھے چودہ سو برس سے مسلسل لکھاجارہا ہے، دنیا میں شاید ہی کسی دوسری ہستی کے بارے میں اس قدر زیادہ ل… Read More
  • SC suspends PU syndicate decision to hand over land for grid stationLAHORE: The Supreme Court Saturday has suspended a decision of the Punjab University’s syndicate of handing over of 80 kanals of university land for the construction of a grid station. The court also summoned members of syndi… Read More
  • Nawaz concerned over ‘curbs on freedom of media and speech’LONDON: Curbs on freedom of media and speech in Pakistan are source of concern, said former PM Nawaz Sharif. “You can’t air some of the things that I am going to say,” said PML-N chief. “This did not even happen in martial la… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.