Sunday, 2 December 2018

 10 دسمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مری اور گلیات میں معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے جب کہ 10 دسمبر سے 31 دسمبر  کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں تین یا چار سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارش ہوگی، اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد تک زیادہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

The post  10 دسمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rftr55
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.