ممبئی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔
امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر اپنے نام کے ساتھ ’جونز‘ کا اضافہ کرلیا، پریانکا کا اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کے نام کا اضافہ کرنا ظاہرکرتا ہے کہ اب وہ ’مسز جونز‘ بن کر اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کی ہنی مون کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے کیونکہ اس پورے مہینے ان کا پورا شیڈول بہت سخت ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کے استقبالیے کی تقریب 15 یا 16 دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس میں تمام بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔
The post پریانکا نے شادی کے بعد اپنا نام بھی بدل لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PpjRpU
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.