Friday, 7 December 2018

زرین خان پر نازیبا الزامات لگانے والی ان کی مینیجر ہی نکلی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان پر نازیبا الزامات لگانے اور ان کے ساتھ دھوکا اورفریب کرنے والی ان کی سابق مینیجر ہی نکلیں۔

اداکارہ زرین خان نے گزشتہ روز اپنی سابق مینیجر انجلی اتھا کے خلاف ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں  ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کافی عرصے سے میرے خلاف انڈسٹری میں بے ہودہ اور اور نازیبا افواہیں گردش کررہی ہیں کہ میں غلط کاموں میں ملوث ہوں ان افواہوں کے پیچھے میری سابق مینیجر انجلی اتھا کا ہاتھ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زرین خان نے  فخرزمان سے تعلقات پر خاموشی توڑدی

اداکارہ زرین خان نے کہا کہ انجلی کی جانب سے لگائے جانے والے نازیبا الزامات کی وجہ سے ان کی ساکھ خراب ہوئی ہے اور وہ بطور مینیجر اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہونے کے باوجود اب بھی میرے نام پر لوگوں سے پیسے بٹور رہی ہیں۔

دوسری جانب زرین خان کے وکیل رضوان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کی ساکھ اور اس کا وقار بہت اہمیت رکھتا ہے لہٰذا کسی کو بھی خواتین  کی کردار کشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی خاص طور پر اُس انسان کو  جس پر اندھا اعتماد کیا گیا ہو۔

رضوان صدیقی نے مزید کہا انجلی اتھا کی جانب سے لگائے جانے والےالزامات کے نتیجے میں ان کی موکل زرین خان کا نام خراب ہوا ہے، اس معاملے پر مزید تفتیش کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 509 کے تحت کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

The post زرین خان پر نازیبا الزامات لگانے والی ان کی مینیجر ہی نکلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zLMhFT
via IFTTT

Related Posts:

  • Vishal Dadlani tries ‘Bengali babu’ look Mumbai: Singer-composer Vishal Dadlani, who will be seen as a judge on “Indian Idol 10”, tried the Bengali dhoti look for the auditions of contestants from Kolkata for the show. For the audition episode, Vishal decided to le… Read More
  • Promotion of upcoming film Dhadak LUCKNOW: Bollywood actor Ishaan Khatter and Janhvi Kapoor during the promotion of upcoming film Dhadak at PVR in Lucknow on Monday. UNI PHOTO from The Siasat Daily https://ift.tt/2tLtTtJ via IFTTT … Read More
  • Siasat ki khabrein 3-7-18 from The Siasat Daily https://ift.tt/2NlF2cX via IFTTT … Read More
  • 3,499 pilgrims leave for Amarnath Jammu: A batch of 3,499 pilgrims left Jammu on Tuesday for the Kashmir Valley to perform the Amarnath Yatra. They left the Bhagwati Nagar Yatri Niwas in escorted convoys of 114 vehicles, the police said. A total of 2,262 ‘ya… Read More
  • Haryana tourist dies of cardiac arrest in J&K Srinagar: A tourist from Haryana visiting Jammu and Kashmir’s Gulmarg ski resort died of cardiac arrest on Monday, police said. The deceased was identified as Pawan Chand Gandhi from the state’s Faridabad. “After completion … Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.