لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا، العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے نوازشریف کے وکلاء نے مقدمے کا تمام تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کرلیا، وکلا نے اپیل دائر کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور 10 روز کے اندر ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید، کمرہ عدالت سے گرفتار
دوسری جانب گزشتہ روز نیب نے بھی فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قانونی ٹیم کومکمل تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فلیگ شپ کیس کے فیصلے میں نوازشریف کی بریت کے خلاف بروقت اپیل دائر کی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف کی سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقلی
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تاہم فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا گیا۔
The post نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاریاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EJcubj
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.