Sunday, 23 December 2018

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل  میں گلوکار ابرارالحق پرفارم کریں گے

ملتان: ملتان میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں نامور پاکستانی گلوکار ابرارالحق  پرفارم کریں گے۔

ملتان میں جاری ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 25 دسمبر کو ہوگا، شائقین کی زیادہ تعداد کے اسٹیڈیم کا رخ نہ کرنے کی وجہ سے روکھے پھیکے رہ جانے والے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کو موسیقی کا تڑکا لگایا جارہا ہے۔

فیصلہ کن میچ کے وقفے میں گلوکار ابرار الحق اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، فاتح اور رنرز اپ ٹیموں کے درمیان انعامات تقسیم کرنے کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ یاد رہے کہ ملتان میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 10 دسمبر کو ہوا تھا۔

The post قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل  میں گلوکار ابرارالحق پرفارم کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RhOse4
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.