Saturday, 22 December 2018

غریب کی ہتھکڑی لگی لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غریب کی ہتھکڑی لگی لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وزرا کالونی میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ فواد چوہدری نے اس معاملے پر ایک ٹوئٹ شیئر کرائی جس میں ان کی اپنی ہی جماعت تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پھر فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو جمہوریت کے مفاد میں نہ صرف آپ کے شاندار بنگلے کو جیل قرار دیا جائے گا بلکہ آپ حکومت کا آڈٹ بھی کریں گے، لیکن اگر آپ غریب ہیں تو عبرت کیلیے ہتھکڑی لگی کو لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں گرفتار سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر محمد جاوید انتقال کرگئے تھے اور ان کی ہتھکڑیوں و زنجیروں میں جکڑی لاش کی تصویر وائرل ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: درسگاہ بنانے کے ’’جرم‘‘ میں قید پروفیسر محمد جاوید زندگی سے آزاد ہو گئے

پروفیسر محمد جاوید کے انتقال اور لاش کی بے حرمتی پر عوام خصوصا سوشل میڈیا کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اس طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب اور آئی جیل پنجاب کو اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔

The post غریب کی ہتھکڑی لگی لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2rPS2Oc
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.