Saturday, 15 December 2018

دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ تربت میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 اہلکار شہید

واضح رہے گزشتہ روز تربت میں دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

The post دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SMSW9R
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.