Saturday, 29 December 2018

گیس بحران کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کا فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان

کراچی کے صنعتکاروں نے گیس بحران کے سبب فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں صنعتکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جہاں کراچی کے صنعتکاروں کو گیس صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کراچی میں بدترین گیس بحران کے باعث صنعتکاروں نے صنعتیں بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے اور معاملات حل نہ ہونے پر یکم جنوری سے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

ایک ہفتہ قبل بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بدترین بحران دیکھنے میں آیا تھا جہاں 7 دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے جب کہ سوئی سدرن کمپنی نے آج بھی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی نہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

واضح رہے سندھ میں گیس کے بدترین بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے سوئی سدرن و ناردرن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا تھا۔

The post گیس بحران کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کا فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SqAJiC
via IFTTT

Related Posts:

  • Nora Fatehi excited about ‘Dilbar’ remake with John Mumbai: Actress Nora Fatehi will be seen sharing the screen space with actor John Abraham in the film “Batla House” for a song. Nora will be seen dancing on the 1990’s recreated version of “Dilbar”, which was picturised on a… Read More
  • صحرائے تھر: خطہ بے زربھوک پھرتی ہے میرے شہر میں ننگے پاؤں رزق ظالم کی تجوری میں چھپا بیٹھا ہے آج اکیسویں صدی میں بھی جنت ارضی پاکستان میں تھر ایک ایسا جہان ہے جسے حیات جدیدہ، معاشرے کے بدلتے رنگوں، آسمان کی وسعتوں کو چھوتی دنیا، قلوب و اذہان او… Read More
  • Participants during WHITATHON RUN HYDERABAD: Participants during WHITATHON RUN to raise awareness on early detection of eye cancer (Retinoblastoma) in children, hosted by LV Prasad Eye Institute (LVPEI), in Hyderabad on Sunday. UNI PHOTORead More from… Read More
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرارپشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار کرلی اور منگل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت تیسری بار مسلسل اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار کررہی… Read More
  • Must-follow night skincare regime for youthful skin New Delhi: Apart from making healthy organic life choices, incorporating a night time skincare regime into our daily lives, will go a long way in keeping the skin looking healthy and glowing. Star your regime by thorough cle… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.