Sunday 30 December 2018

سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے۔

سیالکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے ضلعی رہنما میاں خلیق پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں پانچ گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹروں نے گولیاں نکالنے کے لیے میاں خلیق کا ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ ن سے ہے۔

The post سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GVdn3s
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.