اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں، اپنی جان سے چلے جانے والے شخص کے بارے میں اس طرح کا بیان بیمار ذہنیت اور بے حسی کی انتہا ہے، عمران خان صاحب عدالت میں دو پیشیوں پر ہی اپنے وکیل پر برس پڑے تھے، 165 بار پیش ہونا پڑتا تو خودکش حملہ کردیتے۔
یہ بھی پڑھیں: غریب کی ہتھکڑی لگی لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا، فواد چوہدری
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ دینے میں دانستہ مجرمانہ تاخیر کی، یہ رویہ ایک کینسر سے شفایاب ہونے والے مریض کے بارے میں برتا جارہا ہے، 22 نومبر سے اب تک متعدد درخواستیں کی گئیں، لیکن نیب حکام کے کان پر جوں نہ رینگی، اب میڈیا میں میاں جاوید کے جاں بحق ہونے پر عوامی تنقید سے بچنے کے لئے پھرتی دکھائی جارہی ہے اور شہباز شریف کی طبی معائنے کی درخواست کو پَر لگادیے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کینسر کی علامات کی نشاندہی کے باوجود ایک مریض کو علاج اور میڈیکل رپورٹس سے دور رکھنے کا مطلب اس کی جان لینے کے سوا اور کیا سمجھا جائے، میاں جاوید کی ہتھکڑی لگی لاش کا تازہ ترین سانحہ اس خدشے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے شہباز شریف کی وزرا کالونی میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو نہ صرف آپ کے شاندار بنگلے کو جیل قرار دیا جائے گا بلکہ آپ حکومت کا آڈٹ بھی کریں گے، لیکن اگر آپ غریب ہیں تو عبرت کیلیے ہتھکڑی لگی کو لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: درسگاہ بنانے کے ’’جرم‘‘ میں قید پروفیسر محمد جاوید زندگی سے آزاد ہو گئے
گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں گرفتار سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر محمد جاوید انتقال کرگئے تھے اور ان کی ہتھکڑیوں وزنجیروں میں جکڑی لاش کی تصویر وائرل ہوگئی تھی۔ پروفیسر محمد جاوید کے انتقال اور لاش کی بے حرمتی پر عوام خصوصا سوشل میڈیا کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اس طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جینیب اور آئی جیل پنجاب کو اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔
The post لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GANTYW
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.