Sunday, 30 December 2018

رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےپر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب

کراچی: جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے حوالے سے مشاورت پر پیپلزپارٹی نے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال اور جے آئی ٹی رپورٹ کے معاملے پر آج پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے حوالےسے صلاح مشورے کئےجائیں گے۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری مشترکہ طور پر کریں گے جب کہ اجلاس دوپہر 2 بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے آصف زرداری، بلاول اورفریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اورصوبائی رہنماؤں کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شرکت کریں گے، دوران اجلاس جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کےفیصلے پرمشاورت کی جائے گی اس کے علاوہ ممکنہ فیصلوں کے تناظرمیں آئندہ کی حکمت عملی بھی طےکی جائے گی۔ آج ہونے والے  اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

The post رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےپر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TgXkyc
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.