Sunday, 25 February 2018

سکھر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

سکھر: گڈانی پھاٹک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھر کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک میں دو نامعلوم ملزمان نے مقتول صادق گڈانی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں صادق گڈانی، اس کی بیوی اور ایک رشتہ دار خاتون شامل ہیں۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

The post سکھر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oqSIbx
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.