اسلام آباد: ملک بھرمیں 5 سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار 862 واقعات رپورٹ ہونے کا انکشاف ہواہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپیکرایازصادق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت انسانی حقوق نے ملک بھرمیں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق رپورٹ پیش کی، یہ رپورٹ اوراس میں موجود اعداو شمارنجی تنظیم سے حاصل کیے گئے تھے۔
وزارت انسانی حقوق نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کوبتایا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران ملک بھرمیں بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار862 واقعات رپورٹ ہوئے۔ لڑکیوں سے زیادتی کے 10 ہزار620 جب کہ لڑکوں سے زیادتی کے 7 ہزار 242 واقعات رپورٹ ہوئے۔
The post پاکستان میں 5 سال کے دوران 17,862 بچوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2sv7l24
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.