کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف تیموریہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ مدعی علینہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں تشدد، حبس بے جا میں رکھنے سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیوایم کے رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام
علینہ نے دو روز قبل بھی سلمان مجاہد بلوچ پر جنسی زیادتی سمیت دیگر الزامات میں گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، جب کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے کارکن کو اسلحہ دکھانے اور ڈرانے دھمکانے پر بھی ایم کیو ایم رہنما کے خلاف گزری تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف تین روز میں درج مقدمات کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
The post ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F5L5hY
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.