گوجرانوالہ: الیاس کالونی میں بھائی کی موت کے صدمے سے 2 بڑے بھائی بھی جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ کی الیاس کالونی میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 35 سالہ زاہد نے گولی مارکرخودکشی کرلی، چھوٹے بھائی کی موت کی خبرسنتے ہی بڑے بھائی عباس کو دل کا دورہ پڑگیا جواسپتال منتقل کرنے کے دوران جان کی بازی ہارگیا جب کہ آدھے گھنٹے بعد تیسرا بھائی صدام موقع پرپہنچا اوردوبھائیوں کی لاشیں دیکھ کر صدمہ سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زاہد ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اورایک بیٹی کا باپ تھا۔ پولیس نے زاہد کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی۔ تینوں بھائیوں کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔
The post نوجوان کی خودکشی کے صدمے سے دو بڑے بھائی بھی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2sDA3h8
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.