Monday, 26 February 2018

سماجی میل جول میں اضافہ صحت کےلیے انتہائی مفید ہے، رپورٹ

 لندن: ماہرین کے مطابق انسان ایک سماجی حیوان ہے اور دیگر انسانوں سے روابط بڑھانے کے عمل سے کئی طرح کے طبی، نفسیاتی اور جسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس کے برخلاف تنہائی اور اکیلا پن کئی امراض کو جنم دیتا ہے جن میں ڈپریشن سے لے کر امراض قلب تک شامل ہیں۔

ماہرِ نفسیات سوسن پنکر کہتی ہیں کہ جب ہم کسی شناسا سے ملاقات کرتے ہیں تو اس کا اثر ویکسین جیسا ہوتا ہے کیونکہ دماغ ایسے نیورو ٹرانسمیٹرز خارج کرتا ہے جو دباؤ اور ڈپریشن کو ختم کرتے ہیں۔ مصافحہ کرنے اور تالی مارنے سے بھی دماغ آکسی ٹوسن خارج کرتا ہے۔ انسان کا دوسرے انسان پر اعتماد بڑھتا ہے اور یوں اس کے حوصلے میں اضافہ ہوتا ہے۔

اسی حوالے سے ایک سال قبل کیے گئے سروے سے معلوم ہوا تھا کہ شوہر اور بیوی اگر ایک دوسرے کا خیال رکھیں تو اس سے ایک دوسرے کے جسمانی درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔  علاوہ ازیں کینسر کے مریضوں پر کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوست اور اہل خانہ اگر تعاون کریں تو اس سے کیموتھراپی کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور دماغی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تنہائی آپ کو شوگر کا مریض بناسکتی ہے

اسی طرح معاشرے میں دوسروں سے میل ملاپ بڑھانے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے اور دوستوں میں گزارے گئے وقت کا عین اثر وہی ہوتا ہے جو کسی درد کش دوا (پین کلر) کا ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے کے پروفیسر میتھیو لائبرمین کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی کو کوئی بات سمجھائیں تو یہ اس سے کہیں بہتر ہوتا ہے کہ آپ کوئی بات کسی ٹیسٹ یا امتحان سے سیکھیں۔ ڈاکٹر میتھیو کے مطابق جب سماجی دماغ جاگتا ہے تو انسان بہتر طور پر سیکھتا اور عمل کرتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کا بڑھتا رجحان نوجوانوں کی سماجی تنہائی کا سبب

گزشتہ سال ایک اور رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اچھی اور گہری دوستی دماغی صلاحیت کو متاثر ہونے سے روکتی ہے۔ شکاگو میں واقع نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے نیورولوجی اور الزائیمر سینٹر کے ماہرین نے ایسے بزرگ افراد کا سروے کیا جن کی عمریں 80 برس کے قریب تھیں۔ ان میں ماہرین نے ایک اہم بات نوٹ کی کہ وہ بہت سے دوست رکھتے تھے اور ان سے گہرا لگاؤ رکھتے تھے۔

اس طرح ماہرین نے سماجی روابط، ہنسی مذاق اور بات چیت کو زندگی کا ایک لازمی جزو قرار دیا ہے اور یہ عمل صحت کےلیے مفید ہے۔ اس کے برعکس تنہائی انسانی صحت کےلیے انتہائی مضر ہے جو انسان میں ڈپریشن، بلند فشار خون، امراض قلب، مایوسی اور کئی طرح کے نفسیاتی امراض پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

The post سماجی میل جول میں اضافہ صحت کےلیے انتہائی مفید ہے، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F8Aplj
via IFTTT

Related Posts:

  • بنگلہ دیش میں بیگمات کی جنگ8 فروری کی دوپہر بنگلہ دیش کے دارالحکومت، ڈھاکہ میں ایک خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کو کرپشن کے جرم میں پانچ سال کے لیے جیل بھجوا دیا۔ یوں اس مملکت میں سیاسی بیگمات کی لڑائی نے نیا موڑ لے لیا جو پچھلے تیس پینت… Read More
  • Security forces foil infiltration attempt near LoC Poonch: The Indian Security forces on Monday foiled an infiltration attempt by the Pakistani Border Action Team (BAT) near the Line of Control (LoC) in Jammu and Kashmir. At around 5: 25 p.m. yesterday, the forces witnessed … Read More
  • پاکستان میں نئے آڈیو کلچر کی بنیاد۔۔۔ ایف ایم ریڈیودنیا میں پیغام رسانی سے شروع ہونے والا ریڈیو کا سفر اس کے استعمال کی مختلف منازل طے کرتا ہوا آج معاشروں کی اہم ضرورت کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ پروپیگنڈہ کی طاقت کے بھرپور مظاہر نے ابتدا ہی میں جہاں ریڈیو کی فوری ترقی… Read More
  • SpaceX Falcon 9 rocket launch now on Feb 21 San Francisco: Elon Musk-run SpaceX will now launch its Falcon 9 rocket carrying Starlink broadband satellites and the Paz radar-imaging satellite for Spain on Wednesday. Earlier scheduled for February 17, SpaceX delayed the… Read More
  • Unidentified man killed after he tried entering Budgam Air Force Station Budgam: The security forces at the Budgam Air Force station in Jammu and Kashmir shot dead an unidentified individual when he crossed the security fence and came close to the perimeter wall. The incident took place yesterday… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.