Thursday, 15 February 2018

’’ہوئی مدت کہ غالب مرگیا، پریاد آتاہے‘‘

 کراچی: اردو کے عظیم شاعر مرزا اسداللہ خان غالب کی آج 149 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

مرزا اسداللہ خان غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ 5 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔ مرزا غالب کی 13 سال کی عمرمیں امرا بیگم سے شادی ہو گئی، جس کے بعد انھوں نے اپنے آبائی شہرکو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی۔

1850 میں مغل سلطنت کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے مرزا غالب کو خاندان تیموری کی تاریخ لکھنے پر مامور کر دیا اور 50 روپے ماہوار وظیفہ مقرر ہوا،  1857 کی جنگ آزادی کے بعد غالب کی سرکاری پنشن بند ہوگئی تو انہوں نے اس وقت کے والی رام پور نواب یوسف علی خاں کو امداد کے لیے خط لکھا انہوں نے 100 روپے ماہوار وظیفہ مقرر کر دیا جو غالب کو تادمِ حیات ملتا رہا۔

غالب کی عظمت کا راز ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی نہیں بلکہ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جاکر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے اپنے اشعار میں بیان کردیتے تھے۔ غالب نے اپنی زندگی میں مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے دیکھا اورباہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے دیکھا۔ غالب سے پہلے کی اردو شاعری عشق مجازی کے معاملات تک محدود تھی لیکن غالب پہلے شاعر تھے جنھوں نے اردو شاعری میں فکر اور سوالات کی آمیزش کرکے اسے جلا بخشی۔

اردو کے عظیم شاعر15 فروری 1869 کو دہلی میں جہاں فانی سے کوچ کرگئے لیکن جب تک اردو زندہ ہے ان کا نام بھی جاوداں رہے گا۔

The post ’’ہوئی مدت کہ غالب مرگیا، پریاد آتاہے‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2o1JCSF
via IFTTT

Related Posts:

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا اسلام آباد: وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت میں نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے، ائیرپورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ا… Read More
  • پریانکا چوپڑانے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دیممبئی: سابق ملکہ حسن اورنامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتےہوئے تمام  افواہوں کو رد کردیا۔ چند روز قبل پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ … Read More
  • آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کو فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنادیماسکو:  پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کرانے کی امریکی سازش کو ناکام بنادیا۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے والے ڈاکٹر ش… Read More
  • دعائے شب برأتترجمہ: ’’ اے اللہ عزوجل، اے احسان کرنے والے کہ جس پر احسان نہیں کیا جاتا، اے بڑی شان و شوکت والے، اے فضل و انعام والے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تُو پریشان حالوں کا مددگار، پناہ مانگنے والوں کو پناہ اور خوف زدوں کو امان … Read More
  • شبِ رحمت و مغفرتاس مبارک رات کو شب برأت کہا جا تا ہے کہ یہ گناہوں سے چھٹکارے اور نجات کی رات ہے۔ اس رات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ رات اور مہینہ رمضان المبارک کا تتمہ ہے کہ جس میں رمضان المبارک کے فرض روزے ادا کیے جاتے ہیں اور پھر اس ماہ… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.