Sunday, 25 February 2018

جیون آسان : شرٹ ڈھیلی ڈھالی ہے؟ تو کوئی بات نہیں

پتلون کے ساتھ پہنی جانے والی قمیضیں یعنی شرٹس سلوانے کا رواج نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ تیارشدہ ہی خریدی جاتی ہیں۔ تیارشدہ شرٹ خریدنے میں قباحت یہ ہے کہ عام طور پر یہ فٹ نہیں آتیں، کیوں کہ ایک ہی کالر نمبر والے افراد کی جسمانی ساخت مختلف ہوتی ہے۔ کسی کا قد دراز تو کوئی میانہ قد ہوتا ہے۔ کسی کی توند نکلی ہوئی ہے تو کوئی پنجر معلوم ہوتا ہے۔ کسی کے بازو لمبے ہیں تو کسی کے چھوٹے۔ غرض خوش قسمتی ہی سے تیارشدہ شرٹ بالکل فٹ آتی ہے۔ ورنہ عام طور پر کسی کی آستینیں بڑی نکل آتی ہیں تو کوئی زیادہ ڈھیلی یا تنگ ہوتی ہے۔ یوں شرٹ خریدنے کے بعد اسے درزی کے پاس لے جاکر اپنے ناپ کے لحاظ سے درست کروایا جاتا ہے، جس پر ظاہر ہے کہ اضافی پیسے خرچ ہوتے ہیں۔

تیارشدہ شرٹس عموماً ڈھیلی ڈھالی ہوتی ہیں۔ انھیں درست کروانے کے لیے اب آپ کو درزی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ’’زپ سِیم‘‘ لے آئیے اور گھر ہی پر چند منٹوں میں شرٹ کو اپنے ناپ کے مطابق چھوٹی یا تنگ کرلیجیے۔ بعد میں جب آپ کی توند بڑھ جائے تو پھر اسی شرٹ کو کُھلا بھی کیا جاسکتا ہے۔

زپ سیم کولڈ ڈرنک کی اسٹرا سے مشابہ پلاسٹک کی نلکی ہے، جس کے اندرونی خلا میں اضافی کپڑا پھنسایا جاسکتا ہے۔ چناں چہ شرٹ تنگ ہوجاتی ہے۔ مہارت سے اس کا استعمال شرٹ کو ایسی ’ لُک‘ دے گا کہ دوستوں تسلیم کرنا مشکل ہوجائے گا کہ یہ شرٹ آپ نے سلوائی نہیں بلکہ تیارشدہ لی ہے۔ زپ سیم کی مدد سے آپ شرٹ کے جس حصے کو چاہیں اپنی ضرورت کے مطابق تنگ کرسکتے ہیں۔

زپ سِیم دو لچک دار ٹیوبوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ بیرونی ٹیوب پر سرے سے لے کر آخر تک کٹ آؤٹس ہوتے ہیں۔ دوسری ٹیوب ٹھوس اور قدرے پتلی ہوتی ہے۔ کٹ آؤٹس کی حامل ٹیوب میں مطلوبہ لمبائی میں شرٹ کا کپڑا پھنسا جاتا ہے، پھر اس کے اوپر ٹھوس ٹیوب رکھ کر دبایا جاتا ہے تو یہ پہلی ٹیوب کے اندر چلی جاتی ہے یوں کپڑا دونوں ٹیوبوں کے درمیان اچھی طرح پھنس جاتا ہے۔ ٹیوب کے دونوں سروں پر لاک لگاکر اسے کُھلنے سے روک دیا جاتا ہے۔ ٹیوب اتنی لچک دار ہوتی ہے کہ بازوؤں اور جسم کی حرکات میں رکاوٹ نہیں بنتی اور نہ ہی یہ احساس ہوتا ہے کہ شرٹ کے اندرونی کوئی چیز لگی ہوئی ہے۔

The post جیون آسان : شرٹ ڈھیلی ڈھالی ہے؟ تو کوئی بات نہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CI4CCm
via IFTTT

Related Posts:

  • تین پنوں والے پلگ کیوں بنائے گئے؟آج کل ہر گھر میں کمپیوٹر ،ٹی وی اور فریج استعمال ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اکثر چھوٹی بڑی برقی اشیا کے پلگ یا چارجر دو کے بجائے تین پنیں رکھتے ہیں؟ کبھی آپ کو خیال آیا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟اگر نہیں تو ہم آپ … Read More
  • بھارت کا لاڈلا’’عدلیہ کا لاڈلا عمران خان‘‘ ایوان سے اٹھتے اس نعرے کی گونج ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ بھارت کے لاڈلے نے وہ کام کیا کہ پوری قوم حیرت میں مبتلا ہوگئی۔ ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ یہ نعرہ بھارتی قوم اپنے ملک سے وفا کا ثبوت دیتے ہوئے لگ… Read More
  • اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ وائرلممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپراسٹارز کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں آئے روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔  ہالی … Read More
  • بادشاہ جوروزانہ ’’زہر‘‘ کھاتا تھا1458ء سے 1511ءتک ریاست گجرات پر محمد بیگدا (محمد شاہ اول) حکومت کرتا رہا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ریاست پر طویل ترین حکمرانی کرنے والے بادشاہ تھا جس نے ترپین سال تک حکومت کی۔ اب اس کے متعلق مورخین نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن… Read More
  • جینز کب دھونی چاہیے؟پاکستان اور دنیا بھر میں لڑکے لڑکیاں بصد شوق جین کی پتلون پہنتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ انہیں کب دھونا چاہیے؟ فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ جینز کی پتلونوں کو جتنا ہوسکے دھونے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ گرم پانی اور ڈیٹرجن… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.