اسلام آباد: عمران خان کی تیسری شادی نے سوشل میڈیا پرنئی بحث شروع کردی ہے کسی نے مبارک باد دی تو کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں سابق اہلیہ ریحام خان بھی عمران خان کے خلاف میدان میں آگئیں۔
برطانوی اخبارکوانٹرویومیں پی ٹی آئی چییرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان نے شادی کے دوران ان سے بے وفائی کی، عمران خان انہیں طلاق دینے سے پہلے ہی بشریٰ وٹوسے رابطے میں تھے اوروہ اس وقت بھی ایک وفادارشوہرنہیں تھے اورانہیں معلوم ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری کوتیسری شادی کی لیکن اعلان بعد میں کیا۔ سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے شادی کے وقت بھی عمران خان نے ایسا ہی کیا تھا، شادی پہلے کرلی تھی اور اعلان بعد میں کیا تھا۔
ریحام خان کا کہنا ہے عمران خان اور بشریٰ وٹو گزشتہ تین سالوں سے مل رہے تھے، جس کی تصدیق بشریٰ بی بی کے سابق شوہرنے بھی کی تھی جب کہ عمران نے تیسری شادی کر کے اپنے کردار کو متنازع بنا دیا ہے۔
The post عمران خان مجھے طلاق دینے سے پہلے بشریٰ وٹوسے رابطے میں تھے، ریحام خان کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ESXB6F
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.