Saturday, 31 March 2018

صابن کی آڑ میں چھالیہ کلیئر کرانے کی کوشش ناکام

کراچی: پاکستان کسٹمز نے صابن کی آڑ میں چھالیہ کی کلیئرنس کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

کلکٹرکسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ سعید اکرم نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر پہنچنے والے 5 کنٹینرز کی کسٹمز ایگزامنیشن کی تواس بات کا انکشاف ہوا کہ 2 کنٹینرز میں چھالیہ کی ایک بڑی مقدار موجود ہے۔

سعید اکرم نے بتایا کہ مذکورہ 5 کنٹینرز پر مشتمل کنسائمنٹس درآمدکرنے والی کمپنی میسرز علی باغ انٹرپرائزز نے محکمہ کسٹمز میں داخل کردہ گڈز ڈیکلریشن نمبر KAPE-HC-170594 میں آئرن ڈرمز میں سیل شدہ سوپ اسٹاک ظاہر کیا تھا لیکن کسٹمز حکام کی ایگزامنیشن میں 90 فیصد ڈرموں میں صابن کے ذخائر کے برعکس چھالیہ برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کنسائمنٹس جبل علی بندرگاہ سے لوڈ کیا گیا تھا۔

کسٹمز حکام نے مذکورہ کنسائمنٹس کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کے دائرہ کارکو توسیع دیدی ہے۔

 

The post صابن کی آڑ میں چھالیہ کلیئر کرانے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GJbOnO
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.