Sunday, 20 May 2018

کراچی کے علاقے کورنگی میں بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کراچی: کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو اہلکارفوراً جائے وقوع پہنچے اور حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

The post کراچی کے علاقے کورنگی میں بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IzHu0N
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.