Saturday, 12 May 2018

ہمیش ریشمیا نے دوسری شادی کرلی

ممبئی: نامور گلوکار، اداکار و میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا ٹی وی اداکارہ سونیا کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، پہلے اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھے، پھر سونم کپوراور آنند آہوجا ایک دوجے کے ہوئے، بعدازاں اداکارہ ومیزبان نیہا دھوپیانےاداکار انگد بیدی کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی اوراب بالی ووڈ کے معروف گلوکار، اداکار و میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا گزشتہ روز اداکارہ سونیا کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپورکی شادی پرپاکستانی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش ریشمیا اور سونیا کپورگزشتہ روزنجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے، جس میں دونوں کے قریبی عزیز اوردوستوں نے شرکت کی۔ ہمیش ریشمیا نے اپنی شادی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا ’ہم دونوں ایک ساتھ ہیں اور یہی خوشی کی بات ہے‘۔

ہمیش ریشمیا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ اور کومل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم 22 سالہ رفاقت کے بعد بالآخر اس شادی کااختتام گزشتہ برس طلاق پر ہوا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، تاہم اس نے گزشتہ روز اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ہمیش ریشمیا کی طلاق کی وجہ اداکارہ سونیا کپور کو قراردیاجارہاتھا، لیکن طلاق کے بعد ہمیش کی پہلی بیوی کومل کی جانب سے دئیے گئے بیان میں کہاگیا کہ وہ اپنا گھر ٹوٹنے کا ذمہ دار کسی کو قرار نہیں دے رہیں ہمیش اور میں آج بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور اپنی مرضی سےالگ ہورہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں

واضح رہے کہ ہمیش ریشمیا کی نئی اہلیہ سونیا کپور ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں اور اب تک ڈراما سیریل’کیسا یہ پیار ہے‘، ’جگنی چلی جالندھر‘،’یس باس‘اور’ری میکس‘میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

The post ہمیش ریشمیا نے دوسری شادی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IfGtqi
via IFTTT

Related Posts:

  • Oracle’s big-money case against Google gets new life SAN FRANCISCO: An appeals court on Tuesday gave Oracle another shot at wringing billions of dollars from Google in a keenly watched legal battle over the use of freely available Java software code. A federal appellate court… Read More
  • الیکشن تو ہو گاپاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے واپسی پر جاتی عمرہ میں اپنے سیاسی پیر خانے میں حاضری کے بعد یہ بیان داغا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کی کوئی عزت نہیںان کو ووٹ خرید کر لایا گیا ہے، اس لیے چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کر… Read More
  • پاکستان کا سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہنیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونس… Read More
  • Mother confesses killing children; demands capital punishment  LAHORE: A woman accused of killing her three children has confessed her crime before police and demanded public execution for herself, ARY News reported on Tuesday. The woman and her boyfriend were arrested a few days ago… Read More
  • 30 باصلاحیت ایشیائی نوجوانوں میں 9 پاکستانی شاملنیویارک: فوربز میگزین ایشیا نے مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور نئی ایجادات کرنے والے ایشیائی نوجوانوں کی فہرست جاری کردی جس میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ہر سال جاری ہونے والی یہ فہرست جسے ’’30 انڈر 30‘‘ بھی کہا… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.