Saturday, 5 May 2018

کراچی کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل

ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے اکٹھے ہوکر طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ جلسے کے لیے پنڈال سج گیا ہے، اسٹیج تیار ہے اور کرسیاں لگادی گئی ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم میں اصلاحات اور احتساب کا عمل ہونا چاہیے، ہم شہر میں عدم تشدد کی پالیسی پرکاربند رہیں گے، آج ایک تاریخی جلسہ ہوگا جس کا مقصد یکجہتی کو قائم کرنا ہے، ہمارا مقصد بڑا ہے جس کے سامنے عہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا تب بھی پانی کی ٹنکی خالی تھی اور اب بھی خالی ہے۔

ادھر ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ پارٹی آنے والے الیکشن میں کراچی کی تمام سیٹیں جیتے گی، شام میں پتا چل جائے گا کہ آج جلسے سے کون کون خطاب کرے گا، ہوسکتا ہے کہ آخری خطاب میں کروں۔

The post کراچی کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FKYsTi
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.