Friday, 25 May 2018

دماغ کو صحتمند رکھنا چاہتے ہیں تو پیروں کو مناسب حرکت دیجئے

روم، اٹلی: اب وقت آگیا ہے کہ اگر آپ اپنے دماغ کو تندرست رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے پیروں کو حرکت دیجئے۔ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیروں کی ورزش سے نئے دماغی خلیات (نیورونز) بھی بنتے ہیں۔ اس تحقیق سے موٹر نیورون اور دیگر امراض کو جاننے میں مدد ملے گی۔

خلا کی کم وزنی میں خلا نورد بہت دیر تک جسمانی طور پر سرگرم نہیں رہتے جس سے ان کی طبعی حالات میں بہت تبدیلی آتی ہے۔ پٹھے اور عضلات سکڑنے لگتے ہیں۔ تاہم نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیروں اور ٹانگوں کو حرکت نہ دینے سے پورے جسم کا نیورو مسکیولر نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ حرکات اور دماغ کا گہرا تعلق ہوتا ہے کیونکہ پورے جسم کی حرکات کے سگنل دماغ کے موٹرنیورون کارٹیکس سے خارج ہوتے ہیں اور یوں ہمارا پٹھا (مسل) سکڑتا یا پھیلتا ہے۔ جب دماغ کا کوئی حصہ متاثر ہوتا ہے تو دماغ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی مرمت کرتا ہے اور نئے روابط بناکر اس نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اب نئی تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ اگر ٹانگوں کی حرکات کم ہوجائیں تو اس سے نیورل اسٹیم سیلز متاثر ہوتے ہیں جن سے کئی طرح کے نیورونز اور دماغی خلیات جنم لیتے ہیں۔ اٹلی کی ایک جامعہ یونیورسٹی آف میلانو کی ماہر ڈاکٹر رافیلا ادامی اور ان کے ساتھیوں نے بتایا ہے کہ ٹانگوں کی ورزش دماغ کو تندرست رکھتی ہے۔

اس کے لیے ماہرین نے چوہوں کے اگلے پیروں کو 28 روز تک حرکت دینے سے باز رکھا جبکہ دیگر چوہوں کو گھومنے پھرنے کی آزادی تھی۔ سروے کے بعد دونوں طرح کے چوہوں کے دماغوں کے ایک حصے سب وینٹریکیولر ریجن کا جائزہ لیا گیا جو نیورونز کی صحت کو ظاہر کرتا ہے اور یہاں اسٹیم سیل دیگر دماغی خلیات بناتے ہیں۔

معلوم ہوا کہ پیروں کو حرکت نہ دینے والے چوہوں کے نیورل اسٹیم سیل کی سرگرمی 70 فیصد تک کم ہوگئی جبکہ چلنے پھرنے والے چوہوں میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ علاوہ ازیں بیٹھے ہوئے چوہوں میں گلائل خلیات اور اولیگوڈینڈروسائٹس بھی کم دیکھے گئے جو دماغی خلیات کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی بنا پر ماہرین کا خیال ہے کہ عین یہ اثر انسانوں پر بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے سیڑھیاں چڑھیں اور پیروں پر وزن باندھ کر ورزش کرنے سے بھی بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

The post دماغ کو صحتمند رکھنا چاہتے ہیں تو پیروں کو مناسب حرکت دیجئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IMR4cH
via IFTTT

Related Posts:

  • Blind Football match hosted in Delhi New Delhi: A Blind Football Demo Game was on Saturday held between the Delhi Blind Football Team and the National Institute for the Visually Handicapped (NIVH) Dehradun team at the Adidas the Football Base Plaza venue at Cha… Read More
  • Sunny Sunday morning in Delhi New Delhi: It was a clear morning in the national capital on Sunday with the minimum temperature touching 20.2 degree Celsius, two degrees below season’s average. “There was mist in the morning. The sky will remain clear wit… Read More
  • 5.9 magnitude quake jolts Haiti Port-au-Prince: An earthquake measuring 5.9 on the Richter Scale struck northwestern Haiti on Saturday evening. The United States Geological Survey said that the quake hit the region at around 8:11 pm (local time). The epice… Read More
  • Cash, gold haul in anti-graft raids on 2 Karnataka officials Bengaluru: The Karnataka Anti-Corruption Bureau (ACB) on Saturday said its raids on the premises of two state government officials have led to seizure of Rs 5.30 crore in cash, 4.6kg gold and 17.5kg silver. “In the first rai… Read More
  • Sterling Biotech Case: ED attaches Rs 5.4 crore assets New Delhi: The Enforcement Directorate (ED) on Saturday attached two immovable assets worth Rs 5.4 crore of Gagan Dhawan”>Gagan Dhawan involved in money laundering in Sterling Biotech case. The properties are situated in … Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.